وزیر اعظم نریندر مودی آج پٹھان کوٹ فضائیہ کے ہوائی اڈہ جائیں گے جہاں گزشتہ ہفتے دہشت گردانہ حملے میں سات فوجی شہید ہو گئے تھے اور تصادم میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے۔
وزیر اعظم کے دفتر
کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم صبح 11 بجے پٹھان کوٹ پہنچیں گے اور وہاں کے حالات اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے اس دورے کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات کے پیش نظر اہم مانا جا رہا ہے